وسائل اور اختیارات کو شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی راہ میں دیوار نہیں بننے دیا جائیگا

Waseem Akhtar

Waseem Akhtar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وسائل اور اختیارات کو شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی راہ میں دیوار نہیں بننے دیا جائیگا، شہر میں یکساں ترقی اور بلا تفریق کراچی میں بسنے والے ہر فرد کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ لاتعداد مسائل اور محدود وسائل کے باوجودشہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے پر عزم ہیں۔

انشا اللہ شہر کراچی کی عوام کے تعائون سے پاکستان کا دل کراچی کو دنیا کا عظیم شہر بنائیں گے ان خیالات کا اظہار مئیر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی جانب سے بلدیہ کورنگی کی 4ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور اُن کی ٹیم کو مختصر مدت میں بے مثال عوامی خدمت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کی جائے تو ہم بہت جلد اپنے شہر کومسائل س پاک کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی میں 4ماہ کے دوران کئے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور عوامی خدمات کے جذبے سے سرشار ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز ،ضلع کونسل کورنگی کے اراکین اور بلدیہ کورنگی کے محنتی افسران کے باہمی تعائون اور مشاورت کے ساتھ عوامی خدمت کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا ہے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی4منتخب یوسیز میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔