محدود وسائل یونین کونسل کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ حسنین احمد خان

Speech

Speech

چوٹی زیریں (شرجیل چنگوانی سے) محدود وسائل یونین کونسل کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ایم این اے حافظ عبد الکریم نے یونین کی ترقی کیلئے کروڑوں کے فنڈ ز فراہم کیے ہیں تمام ممران کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل چوٹی زیریں حسنین احمد خان لغاری نے پہلے تعارفی اجلاس میں یونین کو نسل چوٹی زیریں میں ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت حافظ عبدالرحیم نے حاصل کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لغاری گروپ کے رہنما اپوزیشن لیڈر محمدعارف خان چنگوانی نے کہا کہ عوامی مفا د کیلئے آپ کے ہر اچھے اقدام کی بھرپور حمایت کی جائیگی۔

واضع رہے کہ یونین کونسل میں لغاری گروپ کے ممبران کی اکثریت ہے اجلاس میں وائس چیئرمین ساجد حسین وڈانی ۔جنرل کونسلرز خالد محمود گلیانی ۔عبدالکریم خان گبول ۔بلال احمد بزدار ۔کمال خان وڈانی ۔سرفراز ہجبانی ۔یوتھ کونسلر محمد عامر بزدار ۔کسان کونسلر رضا وڈانی اور لیڈی کو نسلر ز کی طرف سے سعید بھٹہ اور قادر بخش نے شرکت کی۔