بحال کردہ ایرانی اثاثوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع

Iranian -Assests

Iranian -Assests

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل کے مؤثر ہونے پر ختم کی جانے والی پابندیوں سے ایران کے جو منجمد اثاثے بحال ہوئے ہیں، اْن کی منتقلی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کے مطابق کچھ اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کے کام کب تکمیل ہو گئی ہے۔ ایرانی ٹیلی ویژن کو ولی سیف نے بتایا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے بینکوں سے ایرانی سرمائے کو جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ولی اللہ سیف نے منتقل کیے جانے والے ایرانی اثاثے کی تفصیل نہیں بیان کی ہے۔ ایران کے مختلف بینکوں میں منجمد کیے گئے سرمائے کا حجم 32بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔