پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں پہلے پارلیمانی انتخابات

Iran Parliamentary Elections

Iran Parliamentary Elections

تہران (جیوڈیسک) ایران میں پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ایران میں پارلیمنٹ کی 2 سو نوے اور مجلس خبرگان کے88 ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے ختم ہونا تھی۔ لیکن ووٹروں کی رش کی وجہ سے پولنگ کا وقت پانچ بار بڑھایا گیا۔