ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال پی سی سی یوم آزادی پروگرام میں شرکت کریں گی

Nasira Javed Iqbal

Nasira Javed Iqbal

ویانا (نمائندہ خصوصی) ویانا پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم کی بہو ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار کے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال آج کل اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ آسٹریا کے دورہ پر ہیں۔

یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزراکرم باجوہ نے ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال سے ٹیلی فون پر بات کی اور اُنہیں پی سی سی یوم آزادی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جو اُ نہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میرئے لیئے بڑئے اعزاز کی بات ہو گی کہ میں دیارغیر میں اپنی پاکستانی قوم کے ساتھ اپنا قومی دن مناوں میں اور میرئے سٹوڈنٹ پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے۔

اکرم باجوہ نے ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال کا دعوت قبول کرنے پر اپنی اور پی سی سی کی انتظامیاں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارئے لیئے بڑئے فخر کی بات ہوگی کہ آپ یوم آزادی پروگرام میں شرکت کریں ۔ ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے اکرم باجوہ کا دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔