ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن پر عزم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ، علاقائی ترقی کے ساتھ حاضر خصوصاً ریٹائرڈ ملازمین کا تحفظ یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی کے لئے ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی دیدار شاہ کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے چیک کی ادائیگی کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کونسل ارشاد آرائیں ،اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر شاہ فیصل ابصار احمد بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع میں مثالی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور اُن کے مسائل کو بھی ترجیح بنیادوں حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی دیدار شاہ نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے حوالے سے بقایا جات کی ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دیگر ضلعی بلدیاتی ادارے بلدیہ کورنگی کے اقدام کی تقلید کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنا ئیں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مالی مشکلات سے چھٹکارہ دلائی جاسکے۔

Quratulain Menon News

Quratulain Menon News