ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر فیصلہ کرونگا: مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

سڈنی (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا سیریز میں جیت کا عزم لے کر آئے تھے جو ممکن نہ ہو سکا۔ میلبرن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کم بیک نہ کر سکی۔

جلدی وکٹیں گنوانا میلبرن اور سڈنی میں شکست کی وجہ بنا۔ انہوں نے اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کھلاڑی سیریز میں اچھا کھیلے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں۔ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے تا کہ وہ ان کنڈیشنز سے مانوس ہوں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔