رائٹرز کلب کے تحت آن لائن لرنگ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

Online Learning Courses

Online Learning Courses

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائٹرز کلب کی جانب سے آن لائن لرنگ کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کورس میں کمپیوٹر سے متعلق ابتدائی معلومات، اردو ان پیج، ڈیزائنگ، کورل ڈرا، فوٹو شاپ سمیت لکھنے کے حوالے سے دیگر بہت سی باتیں سیکھائی جائیں گی۔ کورس کا دورانیہ 20سے 30دن رکھا گیا ہے۔

کورس کی ابتدائی فیس 500 روپے ہے جبکہ فیس کی ادائیگی نہ کرسکنے والے افراد فری کورس میں حصہ لے سکیں گے۔ کورس کے انعقاد کی انچارج اور معروف ناول نگار نفیسہ سعید،ڈیزئنگ و شفٹ انچارج نے کہا ہے کہ نئے لکھنے والوں کے لیے کورس کا انعقاد ایک اہم پیش رفت ہے جسے گاہے بگاہے جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آن لائن کیے جانے والے کورس سے گھریلو مسائل میں شکار لڑکیوں کو گھر بیٹے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ جبکہ جاب کے لیے جانے والے افراد بھی اس میں وقت کا کچھ حصہ دے کر بہت کم وقت میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔