ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت زاہد صدیقی ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

Lahore

Lahore

لاہور : ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن کا ماہانہ اجلاس زاہدصدیقی کی رہائش گاہ پر گزشتہ روزمنعقد ہوا، جس میں نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی تحریروں کو قومی اخبارات، رسائل و جرائد اور میڈیا کے دوسرے ذرائع سے منصہء شہود پر لانے کے لئے کاوشوں کو اور زیادہ تیزی سے کرنے پر زور دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سب دوستوں نے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم کو سی این این اردو ڈاٹ نیٹ شروع کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میںکاہنہ سے محمداشفاق بھٹی،غلام مصطفی بھٹی،سیدصدا حسین کاظمی،مانگا منڈی سے ڈاکٹرمحمدعدنان،حبیب آباد پتوکی سے رشیداحمدنعیم، شیخوپورہ سے ڈاکٹرایم ایچ بابر،سیالکوٹ سے محمد اسلم،گوجرانوالہ سے ثناء اللہ صافی،رائیونڈ سے بابر چودھری،نارووال سے رانا گفتار نے خصوصی شر کت کی۔