کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/8/2016

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ریونیو آفیسر کے گھر تین مسلح افراد داخل۔ تحجد کیلئے اٹھنے پر حاجی بیگ خان نے صحن میں موجود مسلح افراد کو دیکھا تو شور مچا دیا۔ جس پر نامعلوم مسلح افراد نے پستول کا بٹ مار کر حاجی بیگ خان کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق کروڑ میں تعینات قانون گو محکمہ مال حاجی بیگ خان کے گھر گزشتہ رات تین بجے کے قریب تین مسلح افراد عقب سے فولڈنگ سیڑھی لگا کر داخل ہوگئے۔ تینوں مسلح افراد شائد چوری کی غرض سے داخل ہوئے تھے۔ لیکن گھر میں موجود فیملی ممبران حسب معمول سو رہے تھے۔ جبکہ حاجی بیگ خان تہجد کی نماز کیلئے گھر کے صحن میں وضو کی غرض سے موجود تھے۔ جب ان کو گھر میں چوروں کی موجودگی کا احساس ہوا تو انہوں نے شور ڈالا جس پر مسلح ملزمان نے ان پر پستول کے بٹوں سے حملہ کر دیا۔ جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ لیکن ملزمان فولڈنگ سیڑھی کے ذریعے آئے تھے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ حاجی بیگ خان تہجد کی نماز گھر میں ادا کر کے نمازِ فجر مسجد میں باجماعت پڑھنے کے بعد دیگر افراد کے ساتھ واک پر چلے جاتے ہیں۔ اور گھر کو باہر سے لاک کر جاتے ہیں۔ جبکہ ان کی کوٹھی کی دیواریں کافی اونچی ہیں۔ اس عقبی خالی پلاٹ سے مبشر خان کے کمرہ کے اوپر سے گزر کر خان بیگ کے گھر داخل ہوئے تھے۔ لہکن اللہ کی مہربانی سے خان بیگ محفوظ رہے۔ اور ان کا مالی نقصان بھی نہ ہوا۔ شہریوں نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر فنگر پرنٹ حاصل کر لیئے ہیں اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کئی ماہ سے بس اسٹینڈ میں نصب واٹر سپلائی پائپ پھٹ جانے سے پانی بہہ رہا ہے۔ جبکہ اوپر موجود گندگی ملا پانی مکس ہو کر شہریوں کو پلایا جا رہا ہے۔ بس اسٹینڈ کے دکانداروں جنید طارق ، استاد بوٹا ، طارق حسین ، شہباز شاہ ، تبسم و دیگر نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کروڑ کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے واٹر سپلائی پائپ پھٹے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث پانی بہہ رہا ہے۔ اور ساتھ ہی گندگی ملا پانی پائپوں میں مکس ہو رہا ہے۔ واضھ رہے کہ یہاں پر مین سپلائی واٹر موٹر نصب ہے جس سے شہر بھر کے لوگوں کو پانی مہیا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فی الفور پائپ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جیٹنگ اور سکر مشینیں شہر بھر میں سوریج کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہیں۔ جبکہ پارکوں میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او ذکاء اللہ نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کروڑ نے 56 لاکھ روپے سے جیٹنگ اور سکر مشینیں خریدی ہیں۔ جس کے باعث شہر میں کافی عرصہ سے سیوریج کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے پارکوں کے صوتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ شہری صفائی و دیگر کاموں میں ٹی ایم اے کے ساتھ تعاون کریں۔