انقلاب کی باتیں کرنے والے اسکا معنی بھی نہیں جانتے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انقلاب انقلاب کی باتیں کرنے والوں نے ایک تھپڑ تک نہیں کھایا اور ملک میں فرانس جیسا انقلاب لانے کی باتیں کرتے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ ان کے خلاف جہاں بھی مقدمہ دائر ہوا وہ اسکا سامنا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں چلنے والی گولیاں کسی کو نظر نہیں آئیں۔

این اے 246 میں فتح ایم کیو ایم کی مقبولیت کا کھلا ثبوت ہے سینتس سال سے کراچی کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔