ایصال ثواب کرناقرآن وحدیث اورصحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے نذیراحمدرضاقادری

Layyah

Layyah

لیہ: مسجدحمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلادمصطفی وگیارھویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نذیراحمدرضاقادری نے کہاہے کہ ایصال ثواب کرنا قرآن وحدیث اورصحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔محفل کی صدارت حافظ عبدالحمیدجلالی نے کی۔ محمدسمیع اللہ قریشی، محمداسلم ساجد،محمدصدیق پرہار، عبدالرشید خان،محمدکامران ودیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔

علامہ نذیراحمدرضاقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قل خوانی، تیسرا، ساتواں، دسواں، بیسواں، ماہانہ، چالیسواں، ششماہی ، سالانہ ، گیارھویں شریف یہ سب ایصال ثواب کے مختلف پروگراموں کے ان کی پہچان کے لیے نام ہیں۔تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ یہ محفل کس کے ایصال ثواب کے لیے سجائی گئی ہے۔

ان میں جوکچھ ہوتاہے وہ جائزاوربرحق ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیّد عبدالقادرجیلانی رحمة اللہ علیہ نے حصول علم کے لیے وطن چھوڑدیا۔آپ رحمة اللہ علیہ کارتبہ اولیاء میں سب سے زیادہ ہے۔درس غوث اعظم میں ہزاروں افرادشرکت کیاکرتے تھے۔محفل میں حافظ غلام محمدباروی، قاضی مسعود، محمداسماعیل، غلام فرید، نورالحسن، محمدرفیق، امیرمحمد، عاشق حسین، محمدجمیل،صادق حسین، نذرحسین، طاہراقبال، محمدخلیل،راناشکیل، راناخرم سمیت مسلمانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔