ریاض پیرزادہ نے پاناما لیکس کو ملک کے خلاف سازش قرار دے دیا

Riaz Pirzada

Riaz Pirzada

اسلام آباد (جیوڈیسک) موقع تو تھا مزدوروں کے عالمی دن کا لیکن وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کی زبان پر وزیر اعظم کا قصیدہ جاری رہا۔

انہوں نے پاناما لیکس کو ملک کے خلاف سازش قرار دیا اور نواز شریف کے احتساب کی بات کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا مشورہ دے دیا۔

میاں صاحب کی صفائی دینے سے فرصت ملی تو بھی وفاقی وزیر موصوف نے مزدوروں کی کم، وزیر اعظم کے کارناموں کی زیادہ بات کی۔

وفاقی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ وہ مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ انہی کا ہوتا ہے۔