جماعت اسلامی ملک کے نوجوانوں اور عوام کے تعاون سے کرپشن ختم کرے گی ، کامران سراج

JI

JI

کراچی 9 مئی 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون گلبرگ کامران سراج نے کہا ہے کہ پاکستان آج کرپشن کے ناسور میںبری طرح مبتلا ہے اور عوام کی دولت سے حکمران اپنے خزانے بھر رہے ہیں۔کرپشن کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ۔2کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔کروڑوں عوام صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں۔دوسری طرف اشرافیہ ملک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں۔ہم نے کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی ہے ۔مہم میں عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون گلبرگ علاقہ شفیق کالونی کے زیر اہتمام عید گاہ گرائونڈ میں منعقدہ ”کرپشن فری پاکستان” کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ٹائون ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ، ناظم علاقہ شمس القمر، ناظم حلقہ علی زمان، کونسلر یوسی 26 قالود خان، ڈاکٹر سیف الرحمن، مجید ماما، فضیل خان، سمیع اللہ، حنیف اللہ سمیت علاقہ معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کامران سراج نے کہا کہ نوجوانوں کے اندر حالات کو تبدیل کرنے کی تحریک موجود ہے ۔کرپشن کے خلاف مہم میں نوجوان بڑھ چڑھ کر شریک ہیں۔سراج الحق کی قیادت میں کرپشن سے پاک پاکستان کی جدوجہد جاری ہے۔ ہردور میں حکمرانوں نے کرپشن کی ہے اور کرپشن کا تحفظ کیا ہے اگر ہم کرپشن ختم کردیں تو قرضوں کے بوجھ بھی کم ہوسکتے ہیں اور عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی مل سکتی ہیں۔جماعت اسلامی ملک کے نوجوانوں اور عوام کے تعاون سے کرپشن ختم کرے گی اور ایک کروڑ نوجوان ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ پاکستان کو ہر طرح کی کرپشن سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔ انتخابی کرپشن کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے۔ انتخابی کرپشن کی وجہ سے ہی کرپٹ حکمران عوام پر مسلط ہوتے ہیں اور ملک میں کرپشن کرتے ہیں۔ امیر زون گلبرگ کامراج سراج نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی#

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320