ماتلی بائی پاس پہ موٹر سائیکل رکشہ اور مسافر کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق

Badin Accident

Badin Accident

بدین (عمران عباس) ماتلی بائی پاس پہ موٹر سائیکل رکشہ اور مسافر کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے، ایدھی ذرائع کے مطابق ماتلی بائی پاس پہ تیز رفتار مسافر کوسٹر اور سواریوں سے بھرے ہوئی چنگ چی رکشہ میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث موٹر سائیکل رکشہ میں سوار آٹھ سالہ بچی سمیت دو افراد موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ دس افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا تو راستے میں ایک اور شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسہ اور جان بحق ہونے والوں کی کل تعداد تین ہو گئی، واقعہ کے بعد کوسٹر ڈرائیور فرار ہو گیا۔۔