مسلم لیگ ن کی طرف سے کی جانے والی دھاندلیوں کا پنڈورا باکس کھل چکا ہے: چوہدری تصدق مسعود

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : پیپلزپارٹی کے راہنما وسابق ایم این اے چوہدری تصدق مسعود خاںنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے کی جانے والی دھاندلیوں کا پنڈورا باکس کھل چکا ہے اور مسلم لیگ ن میں چھپی کالی بھیڑیں بے نقاب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ان کرپٹ عناصر سے جان نہ چھڑائی تو ناقابل تلافی نقصان اُٹھائے گی۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہ میاں برادران نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے اور ملکی اور غیر ملکی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔