حق پرستوں کی کامیابی ہی شہر قائد کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔ اقبال محمد علی خان

Election Office Opning

Election Office Opning

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ 5 دسمبر 2015ء سیاسی مخالفین کے لئے عبرتناک شکست کا دن ثابت ہوگا ،شہر کراچی کے چپے چپے میں حق پرست اُمیدواروں کی پر جوش انتخابی مہم نے انتخاب سے قبل ہی ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم شہر قائد کے تمام علاقوں سے کلین سوئپ کریگی انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مخالفین سن لیں کے شہر کراچی سے حق پرستوں اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے ایم کیو ایم مخالفین جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعے شہر کراچی سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام سے قائد تحریک الطاف حسین سے غیر متزلز ل رشتے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد حق پرست اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف یونین کمیٹیز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اُمیدواران اور متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ شہر کراچی سے حق پرست نمائندوں کی کامیابی ہء شہر قائد کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت نے شہر کراچی کی ترقی کے جس سفر کو ادھورا چھوڑا تھا انشا اللہ اس سفر کا دوبارہ آغاز کرکے شہر کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نجات اور شہر کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شہر کراچی میں پینے کے پانی کا ترسیلی نظام کی بہتری اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے منصوبوں پر کام کا آغاز کای جائیگا تاکہ عوام بنیادی مسائل سے نجات حاصل کرسکیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ وہ شہری سندھ کو ترقی اور فلاحی منصوبوں میں نظر انداز کرنے کی پالیسی ختم کرکے شہری سندھ میں بسنے والے عوام کو حقوق دینا ہونگے۔