حق اخوت

Eid Milad Un Nabi

Eid Milad Un Nabi

ہے ہم سے زیادہ محبوب کو خبر ہمارے حالات کی
پہلے ہی سجدہ میں ہماری ہی بخشش کی بات کی

درپہ آیا جو سوالی نہیں گیا کبھی کوئی خالی
ہو جاتے ہیں منگتے غنی شان ہے یہ خیرات کی

کرتے ہیں سب کا بھلا دیتے ہیں دشمنوں کو دعا
معترف ہے یہ دنیا میرے نبی کے اعلیٰ صفات کی

نماز ادا کرتے رہا کرو درود نبی پر پڑھا کرو
ذکر خدا ذکر رسول سے ابتداء ہو تمہارے معمولات کی

دل میں ہے یاد مصطفی سجاتے ہیں محفل میلاد مصطفی
نہیں ہے اس سے بڑی مصروفیت کوئی دن رات کی

آدم تاعیسیٰ انبیاء آئے زیر آسماں ہی معراج پائے
محبوب نے ہی عرش پر رب سے ہے ملاقات کی

رب فرمایا پاک کلام میں پورے داخل ہو جائو اسلام میں
یہی دین کرتا ہے راہنمائی تہماری تمہارے معاملات کی

پڑھتے ہیں کلمہ شجر و حجر بھیجتے ہیں درود شام و سحر
نعت خواں پیارے نبی کی ہے ہر چیز کائنات کی

بھائی بھائی جب بنا دیا حق اخوت ایسا ادا کیا
نہیں لا سکتی مثال کوئی دنیا اصحاب کے مساوات کی

ہے اس عمل کی اہمیت ہے جس میں حب رسالت
درود نبی پر پڑھنے سے رہتی ہے پاکیزگی خیالات کی

کرتا ہے نظر انداز کوئی دیتا ہے عزت و اعزاز کوئی
اپنا اپنا ظرف ہے صدیق نہیں بات یہاں اوقات کی

کلام : محمد صدیق پرہار