حقوق کے نام پر خواتین کی آنکھ میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ ایم آر پی

Roshan Pakistan Ijlas

Roshan Pakistan Ijlas

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد خواتین کے نام ووٹر لسٹوں میں موجود نہ ہونے کے انکشاف پر تشویش و تاسف کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں ایک کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ہی ووٹر لسٹوں میں شامل نہ ہوں وہاں پر خواتین کے حقوق کیلئے قوانین بنانا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ ملک میں نادرا کا نظام موجود ہے جس میں ہر شہری رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے ووٹر لسٹوں میں موجود اس خامی کو دور کرکے خواتین کے نام شامل کر سکتا ہے لیکن ملکی اداروں کے مابین رابطے کے فقدان کے باعث ووٹر لسٹیں مکمل ہیں نہ ہی لوگوں کے اپنے رہائشی حلقوں میں ووٹ درج ہیں۔

حکومت صرف بیرونی دنیا کو دکھانے کیلئے خواتین کے حقوق کا ڈھنڈورا نہ پیٹے بلکہ انہیں حق رائے دہی کے استعمال کے مواقع بھی فراہم کرے تاکہ انہیں بھی امور حکومت و مملکت میں اپنی شمولیت کا یقین ہو سکے۔