اپنے حقوق کے لیے ہر قسم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ قومی جرگے کا موقف

مہمند ایجنسی (نمائندہ شکیل مو مند سے) تحصیل خویزئی آٹا بازار میں بجلی کے ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف قومی جرگہ ۔بجلی فالٹ کے درستگی اور علاقے میں بجلی کے منصفانہ تقسیم کے وار بندی کے لیے ہرقبیلے سے دو ،دو رضاکاروں کی کمیٹی تشکیل۔اپنے حقوق کے لیے ہر قسم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔قومی جرگے کا موقف۔آٹا بازار کے مقام پر خویزئی قوم کے تمام قبیلوں خادی خیل ،طوطا خیل،مامدکور اور عیسک کورکے عوام کا قومی جرگہ ہوا۔جرگہ گزشتہ ماہ رمضان سے بجلی کے ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف منعقد ہوا۔جرگے میں تمام قبیلوں کے سینکڑوں عمائدین اور دوسرے مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے علاقے میں دو مہینوں سے جاری بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رمضان کے سخت گرمی کے روزے علاقے کے عوام نے لوڈشیڈنگ کے وجہ سے پینے کے پانی کے تلاش میں گزاری۔اور چوبیس گھنٹوں میں علاقے کے ضروریات کے لیے مختص دو گھنٹے بجلی بھی عوام کو نصیب نہ ہوئے۔جن کا سارا قصور وار موجود واپڈا SDO ہے۔ جرگے نے خویزئی ایریا میں بجلی فالٹ کے بروقت درستگی کے لیے ہر قبیلے سے دو،دو رضاکاروں کا قومی کمیٹی تشکیل دی کہ واپڈا کے سست رفتار اہلکاروں کے ضرورت علاقے کو پیش نہ ہو۔ جرگہ نے پولیٹیکل ایجنٹ اور واپڈاچیف ٹیسکوسے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔آخر میں شرکاء نے خاپخ اڈہ کو آٹا بازار کو منتقل کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا۔

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News