اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے دھن اور پوٹھوہار کے کسانوں کو متحد ہونا پڑے گا

Raja Yasir

Raja Yasir

پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے دھن اور پوٹھوہار کے کسانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔اس مقصد کے لئے علاقے کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں خصوصاََ میڈیا اور صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔

کل پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی کونسل کی میٹنگ میں یہ قرار داد منظور کی گئی ہے کہ بھارت سے زرعی اجناس کی درآمد کومکمل طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک بھارت اپنے کسانوں کو سستی بجلی اور کھاد سمیت بہت ساری مراعاد دیتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی اجناس سستی ہیں۔اور کیونکہ پاکستانی حکومت اپنے کسانوں کو کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کر رہی لہذا اگر ہندوستان سے درآمد نہ روکی گئی توہمارا کسان بھوکا مر جائے گا۔اس سے پہلے دالوں کے کاشتکار بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور اب اگر مونگ پھلی کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا گیا۔ تو ان کا جینا محال ہو جائے گا۔لہذاوہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ہر شعبے کے افراد سے یہ درخواست کرتے ہیںکہ وہ اس درآمدی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔اور خصوصاََ میڈیا اور صحافت سے منسلک حضرات اس مسئلے کی نشاندہی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔