ریو اولپمکس : بیڈ منٹن میں انڈیا کا چاندی کا تمغہ

Indias vs Sindhu Pusarla

Indias vs Sindhu Pusarla

ریو (جیوڈیسک) ریو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں انڈین کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

جمعے کو خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن کے فائنل میں سپین کی عالمی چیمپیئن کیرولینا مرین نے پی وی سندھو کو 19-21، 21-12، 21-15 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

میچ کے تیسرے سیٹ میں میں کیرولینا سے شروع میں ہی دباؤ قائم رکھا اور ایک وقت وہ سکور کو 7-2 تک لے گئیں۔ تاہم بعد میں سندھو نے بھرپور انداز میں واپسی کی اور 10-10 تک پوائنٹس پہنچایا لیکن اس کے بعد کیرولینا مرین کے جارحانہ کھیل کے سامنے سندھو شکست ہوگئی۔

اس سے پہلے جمعرات کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں انھوں نے جاپان کی عالمی نمبر تین کھلاڑی نوذومي اوكوہارا کو صفر کے مقابلے دو سیٹس سے شکست دی۔ جاپان کی نوذومي اوكوہارا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سپین کی عالمی چیمپیئن کیرولینا مرین نے پی وی سندھو کو 19-21، 21-12، 21-15 سے شکست دی
اس سے قبل سندھو سنہ 2014 میں گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک پہنچی تھیں اور سنہ 2015 میں ڈنمارک اوپن کے فائنل میں چین کی لی سے ہار گئی تھیں۔

ریو اولمپکس مقابلوں میں یہ انڈیا کا دوسرا تمغہ ہے جبکہ سندھو اولمپکس مقابلوں میں انڈیا کے لیے بیڈمنٹن میں تمغہ حاصل کرنے والی دوسری اور مجموعی طور پر پانچویں انڈین خاتون ہیں۔

سنہ 2012 کے لندن اولمپکس میں بیڈمنٹن مقابلوں میں سائنا نہوال نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پی وی سندھو سے پہلے 23 سالہ ساکشی نے خواتین کے فری سٹائل ریسلنگ کے 58 کلوگرام مقابلے میں كرغستان کی اسولو تینبیکووا کو ہرا کی کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔