ریو اوپن ٹینس، رافیال ، فرئیر اور لگو پولو کوارٹر فائنل میں

Tennis

Tennis

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) ریو اوپن ٹینس میںاسپین کے رافیال نڈال،ڈیوڈ فرئیر اور ڈولگو پولو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ریو ڈی جنیرو میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیکنڈ راؤنڈ میچز میں خراب موسم اپنا رنگ دکھاتا رہا، لیکن اسپین کے رافیال نڈال نے جم کرہم وطن نکولس الماگرو کا مقابلہ کیا ،اور چھ تین ،سات پانچ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فرئیر نے ہم وطن البرٹ راموس کو چار چھ ،چھ ایک اور چھ چار سے ہرادیا۔

الیگزینڈرو ڈولگوپولو اور فیڈریکو ڈیلبونس نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔