کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں : آرمی چیف

Army Chief

Army Chief

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فورٹ عباس اور بیمہ گڑھ کے قریب پاک فوج کی جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

یہ تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں، جن میں انفنٹری، مشینی دستے، ایوی ایشن اور پاک فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں کیونکہ زمانہ امن میں بہترین تربیت اور آپریشنل تیاری ہی ملک میں امن کی ضمانت ہے۔