دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ آج شروع

River Seine Food Festival

River Seine Food Festival

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ آج شروع ہوگیا ہے اوریہ میلہ اتوار تک جاری رہے گا، میلہ کی افتتاحی تقریب دن بارہ بجے منعقدہوئی۔

سفارتخانہ پاکستان فرانس کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے اسٹال اور موسیقی بھی پیش کی جائیگی،، فوڈ فیسٹیول میں تیس سے زائد ممالک کے کھانے کے سٹال لگائے گئے ہیں۔میلے کا افتتاح فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے کیا۔

فیسٹیول میں فوڈ مصنوعات ، برتن، کچن ورکشاپس، محافل موسیقی، موسیقی کے آلات کی فروخت بھی جاری ہے ۔ دریائے سین کے خوبصورت کنارے پر بین الاقوامی کھانوں کا ایک گاو ¿ں بسایا گیاہے جس سے مقامی لوگ اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح مختلف ممالک کے روائتی کھانوں کے ذریعے ان ممالک کے کلچر سے آشنا ہو رہے ہیں۔

تین روزہ فیسٹیول کا مقصد پیرس میں بسنے والے مختلف ممالک کے لوگوں کی ثقافت، زراعت اور سیاحت کو کھانوں کے ذریعے متعارف کرانا ہے، سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے اسٹال بھی اس فیسٹیول کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

میلہ میں پاکستانی گلوکار اور قوال بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اور فرنچ کیمونٹی سمیت دوسرے ممالک کے لوگ پاکستانی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔