ریاض : پولیس نے 9 امریکیوں سمیت 33 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

Saudia Arabia Arrest 33

Saudia Arabia Arrest 33

ریاض (جیوڈیسک) سعودی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 9 امریکیوں سمیت 33 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 4 امریکیوں کو گزشتہ ہفتے ،جبکہ باقی 5امریکیوں کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چھاپوں میں 14 سعودی،3 یمنی،2 شامی، ایک انڈونیشین، ایک فلپائنی، ایک اماراتی، ایک قازق اور ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں گرفتار افراد کے جرائم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔