سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کی کرپشن نہیں بھولیں گے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کی کرپشن نہیں بھولیں گے ، دو ہزار اٹھارہ میں حکومت بنانا تو دور کی بات ہے پہلے پاناما پر تو جواب دو ۔ جمہوریت میں وزیراعظم عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا سی پیک کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے ، چوری چھپانے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ سی پیک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہنے والے 2 نومبر کو ہمارے ساتھ ہوں گے۔