روک لیجنڈ ڈیوڈ بووی 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

David Bowie

David Bowie

لندن (جیوڈیسک) روک لیجنڈ ڈیوڈ بووی 69 سال کی عمر میں اس دنیا دارفانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ڈیوڈ بووی کے آخری لمحات کے موقع پر ان کے اہلخانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔

ڈیوڈ بووی سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیوڈ بووی کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

میں ڈیوڈ بووی کی موسیقی سنتے ہوئے جوان ہوا تھا۔ وہ موسیقی تخلیق کرنے کے ماہر تھے۔ ڈیوڈ بووی کا شمار روک میوزک کے معروف ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ ڈیوڈ بووی جنوری 1947ء کو لندن کے علاقے برکسٹن میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کا اصل نام ڈیوڈ رابرٹ جونز تھا۔ ڈیوڈ بوئی نے گزشتہ جمعے کو اپنی سالگرہ کے موقعے پر تازہ ترین البم بلیک سٹار ریلیز کی تھی۔