روہنگیا مسلمانوں سے امتیازی برتائو جاری، مزید سنگین جرائم کا خدشہ ہے: یو این رپورٹ

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو انسانیت کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو جائیگا۔

پیر کے روز جاری رپورٹ کے میں کہا گیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف شہریت دینے سے انکار، زبردستی مزدوری کرانا اور جنسی تشدد سمیت کئی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

یو این ہائی کمشنر فار ہیومین رائٹس زید راعد الحسین نے میانمار حکومت سے اقلیتوں سے منظم انداز میں ہونیوالے امتیازی سلوک برتے جانے کیخلاف موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی راکھائن ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کی زبردستی کی گرفتاریاں اور انہیں زیر حراست رکھنے کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں۔