روہت شیٹھی کینسر میں مبتلا 10 بچوں کا علاج کرائیں گے

Rohit Shetty

Rohit Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا 10 بچوں کو گود لینے اور ان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق روہت شیٹھی نے گزشتہ روز کینسر کے بارے میں آگاہی دینے والی تنظیم ’’کینسرز پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن‘‘ کی ایک تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوننے 10 بچوں کو گود لے کر ان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ روہت شیٹھی نے ابتدائی طور پر ان بچوں کے لیے پانچ لاکھ روپے دیے ہیں جب کہ وہ ان کے تمام اخراجات بھی اٹھائیں گے۔

تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت کو پہلے ہمارے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا جیسے ہی ہم نے ان کو تفصیل سے بتایا انھوں نے فوری طور پر ان بچوں کی کفالت اور علاج کی ذمے داری اٹھا لی۔ ذرائع کے مطابق جب روہت شیٹھی اس تقریب میں گئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔