روم میں ہونے والے شاندار ایمبیسڈر کپ کرانے پر چوہدری بشیر اور دیگر دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چوہدری اجمل

 Chaudhry Ajmal

Chaudhry Ajmal

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان مسلم لیگ اٹلی کے صدر چوہدری اجمل نے کہا ہے کہ روم میں ہونے والے شاندار ایمبیسڈر کپ کرانے پر ہم چوہدری بشیر، چوہدری امجد آصف رضا اور دیگر دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کے اسپورٹس مقبلے ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انسان انسان ہے فرشتہ نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ بھرپور طریقے سے آگے جائے گی۔ پاکستان کے مسائل پر بات کریںگے، پاکستان مسلم لیگ کی حکومت میں ہمارا قائد ایک ہے، مشن ایک ہے، ملک میں قانونیت ختم ہو چکی ہے۔ تھانوں میں جھوٹے پرچے اب ختم ہو رہے ہیں۔

عوام کو رلیف میل رہا ہے۔ آخر میں میڈیا کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 56 ممبرز کا چنا ہوا صدر ہوں انھوں نے جواب دیا مسلم لیگ میں ہر جگہ گروپنگ ہے ہمارا قائد ایک ہے، ہمارے تمام دوستوں نے مجھے ایک ذمہ داری دی ہے اس ذمہ داری کو ہے ممکن طریقے سے پورا کروں گا۔