روم میں بغیر ڈرائیور کے اڑنے والی گاڑی تیار، قیمت 3کروڑ، سپیڈ 322 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے

Flying Car

Flying Car

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) گاڑی ہو تو ایسی جب چاہے اڑائیں ، جب چاہیں چلائیں ، اڑنے والی گاڑی کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ۔ مارکیٹ میں 6سال بعد دستیاب ہو گی۔ قیمت صرف 3کروڑ روپے ہے۔ سپیڈ 322کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ 805کلومیٹر تک اڑ سکتی ہے۔

اڑنے والی گاڑی اٹلی کی کمپنی ٹیرا فیوجیا تیار کر رہی ہے۔ اسے اڑانے کے لیے کوئی رن وے نہیں چاہیئے ۔ اس میں 4مسافر سوار ہو سکیں گے۔

یہ ہائی برڈ کار ہو گی ۔ جس کی بیٹریاں اپنے انجن سے الیکٹرک کار چارجنگ سٹیشنز سے ری چارج ہو سکیں گی۔ کار کی اڑان کمپیوٹر کے ذریعے ہو گی اسلئے ڈرائیور کو اسے اڑانے کی کوئی فکر نہیں ہو گی۔