چوہدری محمد اعظم کو ادارہ منہاج القرآن فرانس کا صدر نامزد

HAJI AZAM

HAJI AZAM

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان) ادارہ منہاج القرآن فرانس کے لئے چوہدری محمد اعظم نامزد کر دئیے گئے ،پاکستانی کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مبارک بادیں تفصیل کے مطابق تحریک منہا ج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فرانس کے نوجوان اور پاکستانی کیمونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری محمد اعظم کو ادارہ منہاج القرآن فرانس کا صدر نامزد کیا ہے ۔پاکستانی کیمونٹی نے چوہدری محمد اعظم کو صدر بننے پر مبارک باد دی ہے ۔