رائل بیکرز اینڈ سویٹس کا گجرات میں شاندار افتتاح

گجرات (سٹاف رپورٹر) بہترین معیار اور ذائقے کی دنیا میں بادشاہت کا نام کمانے والی رائل بیکرز اینڈ سویٹس کا گجرات میں شاندار افتتاح، ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق ذائقے کی دنیا میں بادشاہت کا نام کمانے والی رائل بیکرز اینڈ سویٹس کا گزشتہ روز گجرات میںافتتاح کر دیا گیا ،مہمان خصوصی صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ،ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا ، صوفی افضل (صوفی بلڈرز)نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،افتتاح کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال چوہدری محمد اعجاز وڑائچ ،محسن اعجاز وڑائچ ،شہریار احمد وڑائچ ،چوہدری دانی وڑائچ نے کیا ،تقریب میں آمد کے کے موقع پر صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ،ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا کو محمد اعجاز وڑائچ ،شہریار احمد وڑائچ اورپرویزنے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کاروبار کی برکت کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ،ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا ، صوفی افضل (صوفی بلڈرز)،محمد اعجاز وڑائچ،عمران چیمہ ،کامران چیمہ ،حاجی یعقوب ،غضنفر ،قیصر ،عمران ،صوفی ندیم ،ذوالفقار بھلی سمیت معززین علاقہ و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening

Royal Bakers and Sweets Opening