رگبی ورلڈ کپ: پول ڈی کے اہم میچ میں فرانس نے اٹلی کو ہرا دیا

Rugby World Cup

Rugby World Cup

لاہور (جیوڈیسک) رگبی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں فرانس کی ٹیم اٹلی کے مد مقابل آئی۔ میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

فرانس کی ٹیم نے اٹلی کو بدترین شکست سے دو چار کر کے رگبی ورلڈ کپ میں فتوحات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کھیل شروع ہوتے ہی فرانس کی ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے ہاف کے اختتام تک فرانسیسی ٹیم نے حریف کو جم کر کھیلنے سے روکے رکھا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک فرانس کی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 15 گولز سے برتری حاصل تھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی فرنچ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 10 کے مقابلے میں 32 گولز سے فتح سمیٹ لی۔