کراچی کی خبریں 23/7/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیری عوام پر بھارتی جبر کے نئے ہتھکنڈوں اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے پر امن احتجاج نے مسئلہ کشمیر کو ہاٹ ایشو بنادیا ہے چنانچہ یہی وقت ہے کہ ہمارے حکمران اپنی سفارتی کوششیں تیز کرکے یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کریں جس کیلئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانا ضروری ہے لیکن مو ¿ثر اور رائے عامہ ہموار کرنیوالے حلقوں میں اس تلخ حقیقت کو شدت سے محسوس کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور انکے خاندان کے کشمیری ہونے کے باوجود موجودہ حکومت نے کشمیر پر کوئی ایسا مستقل اور جامع موقف اختیار نہیں کیاجیسا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے اپنایا تھا کہ ”ہم کشمیر کیلئے بھارت سے ہزار سال تک بھی لڑیں گے “۔جس سے کشمیری عوام کو اپنی جدوجہد آزادی کیلئے نیا حوصلہ ملا اور غاصب وظالم بھارت کو بھی یہ پیغام گیا کہ وہ پاکستان کو ترنوالہ ہرگز نہ سمجھے۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر سیاسی مفادات کیلئے ہی سہی حکومت نے کشمیر کے حوالے سے جو ٹھو س مو ¿قف اپنایا ہے انتخابی کامیابی کے بعد بھی اسے اسی مو ¿قف پر قائم رہتے ہوئے دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہئے تاکہ بھارت نوازی و مودی دوستی کا وہ تاثر جو حکومتی رویئے کے ذریعے عام ہوکر کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور بنارہا ہے زائل ہوسکے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ رہنما شعیب بخاری کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے قطع نظر شعیب بخاری ایک اچھے ‘ ہمدرد اور لوگوں سے محبت کرنے والے انسان تھے اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور ان کے لواحقین و چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان دنیا میں جو چاہے حاصل کرلے ‘ جیسی چاہے زندگی گزارے مگر ایک روز موت اسے اپنے پنجوں میں جکڑ کر لے ہی جاتی ہے اس وقت اس کی طاقت ‘ دولت ‘ شہرت ‘ وسائل اور تعیشات کے اسباب کچھ کام نہیں آتے اور وہ خالی ہاتھ دنیا سے جانے پر مجبور ہوتا ہے صرف اس کی نیکیاں ‘ اچھے اعمال ‘ عبادت وریاضت اس کے ساتھ جاتی ہے اور اسے قبر کے عذاب ‘ تنگی ‘ گھٹن اور گرمی سے بچاتی ہے اسلئے لفٹ تک میں اے سی لگاکر عیش و عشرت کی مثال قائم کرنے والوں کواعمال کی اصلاح اور عوام کی خدمت کے ذریعے عاقبت سنوارنے پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ دنیا کی گرمی تو انسان کسی نہ کسی طرح سہہ جاتا ہے اعمال اللہ کی رضا کے مطابق نہ ہوں تو قبر و آخرت کی گرمی کا تصور بھی انسان کی برداشت سے باہر ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ رینجرز آپریشن کے باعث کراچی میں ہونے والا امن اس بات کا متقاضی ہے کہ رینجرز آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے سندھ بھر میں اور پھر پاکستان بھر میں کاروائیوں کا اختیار دیا جائے تاکہ پاکستان کے عوام کو بد امنی ‘ دہشتگردی ‘ ٹارگیٹ کلنگ ‘ بھتہ خوری اور جرائم سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے مگر سیاسی مفاد پرستی رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کی راہ میں حائل ہے اور رینجرز کو سندھ بھر میں کاروائیوں کا اختیار ملنے کی بجائے کراچی میں جاری آپریشن بھی اختیارات کی مدت میں عدم توسیع کے باعث رک چکا ہے جو یقینا کسی بھی طور عوامی مفاد میں نہیں ہے۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ عمرا ن چنگیزی ‘میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اورخان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کے ساتھ رینجرز کو عوامی مفاد میں صوبے بھر میں کاروائیوں کے اختیارات دیتے ہوئے وفاق و دیگر صوبوں کو بھی اس حوالے سے تجویز دینی چاہئے تاکہ ملک بھر میں رینجرز کی بلا تفریق کاروائیوں کے امن و تحفظ کا حکومتی فریضہ پورا ہوسکے جبکہ سندھ حکومت کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ رینجرز اختیارات اور دائرہ کار میں توسیع سے گریز عوام میں حکمران طبقے کیلئے شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے جو خود حکومت اور مقتدر سیاسی جماعت کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی عرف پٹی والا کی علالت کی خبر سے پاکستان بھر کی سولنگی برادری میں تشویش کی لہر پھیل گئی اور ملک کے ہر کونے میں امیرسولنگی کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ پاکستان سولنگی اتحادپنجاب کے صدر ملک نذیر سولنگی کی قیادت میں سولنگی اتحاد کے ایک وفد نے کراچی میں امیر سولنگی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ۔وفد کے اراکین میں معین نذیر سولنگی ‘ عمر نذیر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی (سیہون)‘ اصغر علی سولنگی (مورو)‘سبحان سلی سولنگی (خیرپور)‘محمد ذبیر سولنگی(خان بیلہ)‘حبیب خان سولنگی(صادق آباد) ‘اکرم سولنگی (ماچکو)‘برخوردار سولنگی ( ملکانی )‘شفقت نذیر سولنگی(رحیم یارخان )اور کراچی سے تعلق رکھنے والے غلام اکبر سولنگی ‘نادر علی سولنگی ‘یار محمد سولنگی شامل تھے جبکہ ان کے ہمراہ امپورٹر وایکسپورٹر ظفر عباس اور کراچی ایئر پورٹ کے منیجر غلام حیدر سولنگی نے بھی امیر سولنگی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ۔ اس موقع پر سولنگی رہنماوں نے حلقہ این اے 192 رحیم یار خان (پنجاب ) سے منتخب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ کی جانب سے عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کی خدمات کے پیش نظر ان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کی قومی میں پیش کردہ قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سے اس قرارداد کی حمایت کے ذریعے اسے منظور کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کی خدمات کے پیش نظر ان کا حق بنتا ہے کہ سال میں ایک رو ز ان کے نام کرکے انہیں یاد کیا جائے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں پر مشتمل محب وطن پاکستانیوں کی نمائندہ جماعتوں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی کابینہ کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد جماعتوں اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کے مسائل کے حل و فلاح بہبود کیلئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد انتخابات کے ذریعے انہیں نئی قیادت منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ منتخب قیادت منظم و مربوط طریقے سے ان کے مسائل کے حل کیلئے خدمات انجام دے سکے مگر انتخابات کے انعقاد کیلئے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں کا منظم و متحد اور تما م جماعتوںکا فعال ہونا ضروری ہے اسلئے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اور جماعتیں باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کرمسائل سے پاک ‘ محفوظ و پر امن مستقبل اور حقوق کے حصول کیلئے باہم اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوجائیں تاکہ عوام و جماعتوں کے تعاو ن و مشاورت سے میں الیکشن کمشنر کی حیثیت سے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے غیر جانبدارانہ ‘ منصفانہ ‘ شفاف اور غیر متنازعہ انتخابات کے فریضے کی ادائیگی میں سرخرو و کامیاب ہوسکوں۔