حکمران پاکستان کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنا چاہتے ہیں‘ سولنگی اتحاد

Farmers

Farmers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے محنت کش ‘جفاکش ‘ مزدور اور کسان پاکستان کا اسی طرح سرمایہ اور قوت ہیں جس طرح جوہری ہتھیار اور محافظان پاکستان کیونکہ جس طرح جوہری ہتھیار اور محافظان وطن عزیز کی سرحدوںکو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اسی طرح مزدور ‘ کسان ‘ دہقان ‘ محنت کش اور جفاکش پاکستان کے معاشی و اقتصادی استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

مگر حکمران طبقہ ذاتی مفادات کے حصول اور نجکاری کے نام پر پاکستان کی معاشی رگوں پر چھری چلانے کے ساتھ مزدوروں ‘ کسانوں اور محنت کشوں کو بھی اپنے مفادات کی تلوار سے کچل دینا چاہتا ہے اور عوام پاکستان کی حفاظت کے ذمہ داران حکمران طبقات کے ہاتھوں کھلونا بن کر اپنے ہی معصوم ونہتے عوام اور محنت کشوں و مزدوروں پر گولیا ں چلارہے ہیں۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں امیر علی سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کراچی میں پی آئی نجکاری کیخلاف مظاہرہ کرنے والے ملازمین پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک و قوم کو لوٹنے کیلئے اس حد تک نہ جائیں کہ مزدور ‘ کسان ‘ محنت کش اور جفا کش یکجا و متحدہوکر انہیں محلوں سے گھسیٹ کر باہر نکالنے پر مجبور ہوجائیں۔