حکمرانوں کی کشتی بیچ سمندر ڈوبنے والی ہے، چوہدری افضال احمد گوندل

Afzaal Gondal

Afzaal Gondal

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) حکمرانوں کی کشتی بیچ سمندر ڈوبنے والی ہے، رائیونڈ کے سیاسی ملازم بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غیر اخلاقی بیانات دے رہے ہیں، میاں برادران کا احتساب قریب سے قریب تر ہے۔ اس بار میاں برادران جدہ نہیں سیدھا جیل جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری افضال احمد گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں۔ اب کوئی طاقت کپتان کا راستہ نہیں روک سکتی۔

پنجاب میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قوم اب موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیوں پورے پنجاب کا پیسہ صرف لاہور میں ہی لگایا جا رہا ہے۔ کیا دوسرے اضلاع کو سہولتیں پہنچانے کا وعدہ انھوں نے نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے جب بھی ضلع منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا تو انھوں نے اپنی تقاریر میں ضلع منڈی بہاؤالدین کو سب سے خوبصورت شہر بنانے کے بلندو بانگ وعدے کیے مگر آج تک ضلع منڈی بہاؤالدین کو کیا دیا ہے۔