حکمرانوں سے تو جیسے اساسِ ملک و ملت ناپید ہو گیا ہے

Politicians

Politicians

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
حکومت کا کام توبس بجٹ پیش کرناتھاسواِس نے بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکسوں کی دودھاری چھری سے غریب اور مزدور پیشہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکی ہلاکتوں کا سامان کرکے بجٹ2016-17 پیش کردیاہے یقینی طورپر یہ بجٹ مراعات یافتہ طبقے اور ٹیکس چوری کرکے آف شورکمپنیاں بنانے والوں کے لئے تو سونے کی کان مگرمُلک کے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکے لئے قبرکی آغوش ضرورثابت ہوگا ایسے میں ہمیں ن لیگ کے تیسرے دورِ حکومت میں یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ حکمرانوں اورسیاستدانوں سے توجیسے اساسِ مُلک و ملت ناپیدہوگیاہے؟؟ تب ہی اِس حکومت کے وزراءاور اراکین قوم کی ناو ¿ کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے طوفانی سمندر کی تیز لہروں کی نظرکرکے” دال مہنگی ہے تو مرغی کھاو ¿“کا مشورہ دے کر خود بھاگ نکلنا چاہتے ہیں۔

اگرابھی اِنہوں نے ایسانہ کیاتو پھر آنے والے دوایک ماہ میں کوئی خفیہ ہاتھ اِن کی اپنی دال دلیہ چھین لے گا اور اِن کی زندگیوں کوخطرات لا حق ہوجائیں گے ، ایسالگتاہے کہ جیسے ن لیگ کی موجودہ حکومت اپنے تیسرے دورِ اقتدارمیں اپنے سارے پلانٹڈ ذاتی فوائد کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اَب ایسے میں اگر اِسے کوئی فکر لاحق ہے تو بس ایک یہی فکر ہے کہ کسی بھی طرح سے اپنی آف شور کمپنیوں کو تباہ ہونے سے بچاکر خود بھی بچ نکلا جائے اَب ایسے میں خواہ کچھ بھی کرنا پڑے تو کرگزراجائے۔

کچھ حیا ءہوتی ہے؟؟ کچھ شرم ہوتی ہے؟؟اِن دِنوں میرے مُلک میں ایوانوں سے لے کر مُلک کی گلیوں ، بازاروں اور چوک اور چوراہوں اور یہاں سے لے کر وہاں تک الغرض یہ کہ مسجد ودرسگاہوں سے لے کر قبرستانوں اور قبرستانوں سے لے کر ارواح تک میں اِن سوال نما جملوں کی بازگشت با کثرت سُنائی دے رہی ہے ایسے میں اگر یہ سوچاجائے کہ ایساکیوں ؟ اور کس لئے ہورہاہے ؟؟اور پہلے پہل یہ جملے کس کی زبان سے کب؟؟ اور کیوں؟؟اور کس کے لئے اداہوئے تھے ؟؟ اور اِن جملوں کو اداکرنے والاخود کتنامعتبراور قابلِ اعتبار ہے؟؟ ۔بہرکیف ،ایسے میں یہاں سوال یہ بھی پیداہوتاہے کہ یہ الفاظ اور جملے اُن پر کتنے ا ثراندازہوتے ہیں جن کے پاس یہ دونوں(حیاءاور شرم) یا اِن میں سے کوئی ایک شئے ہوتی ہے مگر جن کے پاس اِن میں سے ایک یا دونوں ہی شئے نہ ہوں تو پھر سوچیں اُن کا کیا بنے گا؟؟؟۔۔

Pakistan

Pakistan

آج یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حالات اور واقعات میں میرے دیس پاکستان میں حیاءاور شرم کی بات وہی لوگ سب سے زیادہ کررہے ہیں معاف کیجئے گا کہ حُسنِ اتفاق سے جن کے پاس حیاءاور شرم نام کی کوئی شئے نہیںہے یقینی طور پر اُنہوں نے اِن دونوں کو رکھنا کبھی بھی گوارانہیں کیا ہے، کیونکہ اگر یہ لوگ یہ دونوں شئے اپنے پاس رکھتے تو یہ کبھی بھی سیاست سے حکمرانی تک کا سفر یوںطے نہیں کرسکتے تھے، جیسا کہ وہ طے کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ چکے ہیں آج جہاں یہ نظر آرہے ہیںکیونکہ ایسے لگتاہے کہ جیسے مُلکِ پاکستان کی سیاست اور حکمرانی حیاءاور شرم سے پاک ہے، جس کے پاس یہ دونوں شئے (حیاءاور شرم )ہے کم ازکم وہ مُلکِ پاکستان میں نہ تو کامیاب سیاستدان ثابت ہوسکتاہے اور نہ کبھی حکمران بن سکتاہے، یعنی کہ آج جن کے پاس حیاءاور شرم کا زیورہے وہ سیاست اور حکمرانی کے عذاب سے پاک ہیں اور جن کے پاس حیاءاور شرم نہیں ہے آج وہی پاکستان کے سیاستدان اور حکمران بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

موجودہ صووتِ حال میں یہ واضح ہواکہ پاکستانی سیاست میں وہی افراد ، گروہ اورٹولہ اور مجمع سیاست سے حکرانی تک کامیاب ہے جس کے پاس ذراسی بھی حیاءاور شرم نہیں ہے آج اِسے سرزمینِ پاکستان کی بدنصیبی کہہ لیں کہ مُلک میں حیاءاور شرم کی وہی لوگ (سیاستدان او رحکمران ) بات کررہے ہیں جن کااِن سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے،گویا کہ حیاءاور شرم سے عاری افراد ہی باحیاءقوم کو حیاءاور شرم کا احساس دلاکر اپنی بے حیائی اور بے شرمی کا کھلامظاہرہ کررہے ہیںکیونکہ اِن میں قومی حمیت اور اساس مُلک وملت ناپیدہوگیاہے اور ایسانہیں ہے تو پھر کوئی بھی سیاستدان قوم کی ایک باشعور سیاستدان بیٹی کو ایوان میں” ٹریکٹرٹرالی“ نہ کہتااورکوئی کھلے عام ڈھٹائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے قوم کو” دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں“ کا مشورہ نہ دیتا۔

تاہم ایسے میں قوم اِس تذذب کا شکار ہے کہ آج وزیراعظم نوازشریف کی حکومت نے عوامی کی خوشحالی کے جتنے بھی دعوے کئے ہیں یہ سب سوائے ایک سیراب کے کچھ نہیں ہیں بیشک نوازحکومت نے قوم کو سبز اور حسین خواب دیکھاکرقومی خزانے کو اِدھراُدھر استعمال کرنے کا ایک عظیم ریکارڈ قائم کیا ہے اِس حکومت کے سوائے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے کوئی ایک بھی ایسا منصوبہ مُلک اور قوم کے حق میںنہیں ہے جس سے قوم کو یہ اُمیدہوکہ کسی منصوبے کی تکمیل سے مُلک کسی بحران سے نکل سکے گااور جس سے مُلک و قوم کی تقدیر اور نصیب بدل جائے گااوراِن کی خستہ خالی کے بادل چھٹ جائیںگے اوراِن کی زندگیوں میں کچھ بہتری کے امکانات روشن ہوسکیں گے ایسے میں شاعر کے یہ اشعارپیش کرکے اجازت چاہوں گاکہ :۔
غریب شہر امیر کبیر ہو جائے الٰہی قوم مری بے نظیر ہو جائے
ضمیر بیج رہے ہیں جو مال وزرکے لئے خُدا یا اِن کا بھی زندہ ضمیر ہوجائے
جس بِنا پر ہم نے پاکستان تھا حاصل کیا وہ بنائے مُلک وملّت ہم سے لیڈر لے گئے
تھا اساس مُلک وملّت قوم کا،جوایک لفظ وہ بھی ہم سے چھن کر کچھ حیلہ پرورلے گئے

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com