حکمران و سیاستدان اپنے مفاد کیلئے عوام کی بلی چڑھانے گریز کریں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ سیاستدان وحکمران مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کریں، ڈنڈابرداروں کی فورسز تیار کرکے ایک دوسرے پر چڑھائی کے نتیجے میں غریب عوام کا جانی ومالی نقصان ہوگا،سیاستدان اپنی مفاد کیلئے عوام کو بلی کا بکرا نہ بنائیں ، بہت لاشیں اٹھاچکے ہیں اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحدہونے کی ضرورت ہے،بیرون ممالک میں پاکستانی ملکی حالات کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

اتوار کو حرمین شریفین سے ٹلیفونک گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ایک طرف پاک چین راہداری کے بعدملک دشمن قوتیں اکھٹی ہوچکی ہیں جو ہمارے پڑوس ممالک اور دوستو ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سیاستدان وحکمران اپنے مفاد کیلئے غریب عوام کی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں و حکمرانوں کو آپس میں الجھنے کے بجائے متحد ہوکر دشمنوں کی چالوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے سیاستدانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غریب عوام کو لاشیں اٹھانی پڑی ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت کئی سانحات رونما ہوئے ہیں، حکمران تصادم کی سیاست کے بجائے مسائل کو مذاکرات سے حل کریں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور حکمران جماعت میں کشیدگی کے حوالے سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی فکرمند ہیں اور عالمی دنیا میں پاکستان کا مذاق بن رہاہے ، حکمران وسیاستدانوں کے رویے اگر عوام کے مفاد میں تو وہ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں ہٹ دھرمی کی سیاست کو ترک کرکے کشیدگی کو کم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے کشمیر ی عوام کے ساتھ جو کچھ کر رہاہے اس کو عالمی برادری اور مسلم حکمران بخوبی واقف ہیں اس کے باوجود کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیاگیاانہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوپاکستان زندہ باد کانعرہ لگانے کی سزا دی جارہی ہیں وطن عزیز کے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے جامع مذاکرات کیلئے تیار ہو جائے۔