ہمارے حکمران اور موجودہ نظام کرپٹ ہے پانامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا

Taxila News

Taxila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے حکمران اور موجودہ نظام کرپٹ ہے پانامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے ملک میں کرپشن ،نا انصافی ،ظلم و ستم عروج پر ہے لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے شعیہ علماء کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے سانحہ ماڈل ٹائون میں چودہ بے گناہ خواتین کو شہید کیا گیا مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

حیوانی نظام کو ختم کر کے عادلانہ نظام لانا ہو گا حقیقی معنوں میں عوامی نما ئندگی اس وقت تک نہیں آ سکتی جب تک کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر شریف حیدری کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ میں میڈیا کے نما ئندئوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے کے پی کے میں اغواہ برائے تاوان کا سلسلہ عروج پر ہے۔

موجودہ حالات میں بدامنی اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے موجودہ حالات میں الہی نظام حکومت ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود پیسہ باہر شفٹ کر رہے ہیں اور دوسرئوں کا سرمایہ کاری کی دعوتیں دیتے پھر رہے ہیں حکمرانوں کی ناقص پا لیسیوں کی بدولت ملک میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں لوگ بے روزگار ہو کر معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکمران اپنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ملک میں خوشحالی آئے گی۔