افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، والد کی طبعیت اب بہتر ہے: فیصل ایدھی

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (جیوڈیسک) معروف سماجی رہنماء عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکے والد کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہفتے میں دو روز ڈائیلاسز کیلئے اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ انکے والد کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور انکے والد عبد الستار ایدھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔