رن آؤٹ قوانین، نیوزی لینڈ نے نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

Run Out

Run Out

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیل ویگنر تنازع کے بعد نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پر ہی نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن کہتے ہیں کہ جب ایک بار بیٹسمین نے کریز کے اندر بیٹ رکھ کر رن مکمل کر لیا تو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا اس قانون میں تبدیلی کی جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش سے دوسرے ٹیسٹ میں نیل ویگنر نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران دوسرا رن مکمل کرتے ہوئے کریز کے اندر بیٹ رکھا اور پھر جسم کو متوازن رکھنے کے لیے اچھلتے ہوئے آگے بڑھے تو اس دوران نہ صرف ان کے دونوں پاؤں اوپر اٹھ گئے بلکہ بیٹ بھی ساتھ میں ہی اوپر ہو گیا۔