روس: جائے حادثہ کی تفتیش موت کا سبب بن گئی۔ دو پولیس اہلکار ہلاک

Russia Police

Russia Police

استراخان (جیوڈیسک) روسی شہر استراخان میں دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ،گزشتہ رات یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دو پولیس اہلکار ایک ٹریفک حادثے کی اطلاع پر تفتیش کرنے پہنچے اور ان پر بعض نامعلوم افراد نو گولیاں چلا دیں۔

محکمہ داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی گاڑی شہر کے قریب ایک دیہات میں خالی پائی گئی ہے۔