روس نے افغانستان میں قومی اتحاد کے قیام کے لئے مدد کی پیشکش کر دی

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے افغانستان میں قومی اتحاد و اتفاق کے قیام کے لئے مدد کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔ روس نے افغانستان میں قومی اتحاد و اتفاق کے قیام کے لئے مدد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریاز اہاروو انے بتایا کی روس کا موقف ہے کہ طالبان کے ایسے نمائندوں کے ساتھ مکالمہ کیا جانا مناسب ہوگا جو ممکنہ سمجھوتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اپنی طرف سے اس عمل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے‘ تا ہم ان کا کہنا تھا کہ روس کو یقین ہے کہ اس عمل میں افغان عوام کو ہی کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔