روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی، ٹھوس ثبوت موجود ہیں: جیمز کلیپر

James Clapper

James Clapper

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انتخابات میں روسی کی مبینہ ہیکنگ کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر رہا ہے۔

انٹیلی جنس کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے سامنے شہادت دی کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس نے ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن کو شکست دینے کی غرض سے مداخلت کی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کے بارے میں صدر براک اوباما کو جمعرات کو رپورٹ پیش کی گئی جبکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے کچھ حصوں کو اگلے ہفتے عام کیا جائے گا۔

روس انتخابات میں مداخلت کے امریکی الزامات کی تردید کر چکا ہے، لیکن اوباما انتظامیہ نے ان کی بنیاد پر اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔