روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری گیراسیموف کی جنرل حلوصی آقار کیساتھ ملاقات

Meeting

Meeting

روس (جیوڈیسک) روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری گیراسیموف نے انقرہ میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کیساتھ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے مسئلہ شام کے حل، فوجی تعاون اور داعش کیخلاف جدوجہد جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مذکرات میں ترکی کی طرف سے شروع کردہ فرات ڈھال نامی فوجی کاروائی اور ترکی اور روس کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

فوجی ذرائع کیمطابق گیارہ سال بعد روس کے چیف آف جنرل سٹاف کی سطح پر ہونے والا یہ دورہ ترکی کو دی جانے والی اہمیت کا مظہر ہے۔