روس، ایران اور آذربائیجان کا سہہ رکنی اجلاس

Russia, Iran, Azerbaijan,Meeting

Russia, Iran, Azerbaijan,Meeting

باکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمر پوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کل باکو میں منعقد ہونے والے سہہ رکنی اجلاس میں یکجا ہوں گے۔

پہلی بار منعقد ہونے والے اس سہہ رکنی سربراہی اجلاس میں سربراہان توانائی اور مواصلات سے متعلق منصوبوں، اقتصادی تعلقات اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر غور کریں گے۔

اجلاس میں روس ، ایران اور ہندوستان کے درمیا ن سن 2000 میں طے پانے والا شمال ۔ جنوب ریلوے لائن معاہدہ کہ جس میں بعد ازاں بیلا روس، قازقستان ، تاجکستان، کرغزستان ، آرمینیا اور آذربائیجان نے مختلف ادوار میں شمولیت اختیار کی تھی کا جائزہ لیا جائیگا۔

اس اجلاس کا ایک دوسرا ایجنڈہ تینوں ملکوں کے درمیان بجلی کے نیٹ ورک کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے پر مبنی مجوزہ شمال۔ جنوبی توانائی راہداری کا معاملہ ہے۔