روس کو لینن کی پالیسی نے توڑا، صدر پوٹن کی کمیونسٹ لیڈر پر تنقید

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے ریاست کے علاقوں کو علیحدگی حاصل کرنے کا اختیار دے کر سوویت یونین کے کمیونسٹ انقلابی لیڈر لینن نے ملک کو تقسیم کرنے کی بنیاد ڈال دی تھی۔

ولادیمر پوٹن نے اسٹاور وپل میں فورم سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ رہنما ولاد یمر لینن نے اسٹالن کے نظریات مسترد کر دیے تھےاور ان امکانات کی بنیاد ڈالی جن سے ریاست کے علاقے علیحدگی اختیار کر سکتے تھے۔

لینن نے 1917ء کے انقلاب روس کے نتیجے میں کمیونسٹ حکومت قائم کرنے میں قائد کردار ادا کیا تھا، تاہم صدر پوٹن نے کہا کہ لینن کی جانب سے ایسا اختیار دیا جانا ریاست کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرنے کے مترادف تھا اور بلآخر یہ ایٹم بم کچھ عرصے بعد پھٹ گیا اور اس نے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔