روس نے دنیا کا خطرناک ترین کروز میزائل بنا لیا

Cruise Missile

Cruise Missile

روس (جیوڈیسک) زرکون پہلا کروز بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی آزمائشیں جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی۔

روس نے دنیا کا خطرناک ترین کروز میزائل بنالیا ہے جو 7400 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کرسکتا ہے جبکہ دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔

روس کے سرکاری میڈیا سے جاری کردہ خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ’زرکون‘ نامی یہ ہائپرسونک کروز میزائل ناقابلِ شکست، ناقابلِ مزاحمت اور ناقابلِ دفاع ہے جو ہائپر سونک یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کےلیے ’’اسکریم جیٹ‘‘ (scramjet) ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے۔ کئی سال سے جاری تحقیق کے بعد اس سال زرکون کی عملی آزمائشیں کی گئیں جو بہت کامیاب رہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ہائپر سونک پیمانے کی رفتار تک پہنچنا صرف بیلسٹک میزائلوں ہی کے بس میں تھا جبکہ زرکون وہ پہلا کروز میزائل ہے جو ہائپر سونک رفتار تک پہنچا ہے۔ یہ بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی آزمائشیں جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی جبکہ 2022 تک اسے روسی بحریہ کے سپرد کرنا بھی شروع کردیا جائے گا۔